میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی، شعیب اختر

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:14

میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی، شعیب اختر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پنڈی ایکسپریس کے نام سے جانیوالے شعیب اختر نے کہا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہاکہ میں نے ایک میچ میں ہیڈن کو ایل بی ڈبلیو کیا، ایک جارح مزاج بیٹسمین کی وکٹ حاصل کرنے کا جشن بھی خوب منایا، ساتھ ان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کیا،اس پر آئی سی سی نے مجھ پر جرمانہ بھی کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 22:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :