پی سی بی کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

سیکیورٹی تھریٹ کو وجہ بناکر سیریز یکطرفہ طور پر ختم کرنا مایوس کن ہے، خاص کر اس وقت جب کہ تھریٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، رمیز راجہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بتایاکہ سیکیورٹی تھریٹ کو وجہ بناکر سیریز یکطرفہ طور پر ختم کرنا مایوس کن ہے، خاص کر اس وقت جب کہ تھریٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، نیوزی لینڈ بورڈ اب ہمیں آئی سی سی میں سنے گا۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ دورہ ختم کرنا کرکٹ فینز اور کھلاڑیوں کے لیے شدید مایوس کن ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان ختم کردیا۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 00:16:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :