نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کل شام اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگی
سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی، نیوزی لینڈ ٹیم اسلام آباد سے براستہ متحدہ عرب امارات نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ایوی ایشن ذرائع
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 ستمبر 2021 23:11
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کل شام اسلام آباد سے واپس روانہ ہوگی، سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی، نیوزی لینڈ ٹیم اسلام آباد سے براستہ متحدہ عرب امارات نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان منسوخ کرکے کل شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ خصوصی طیارہ کل شام 6 بجے اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا، متحدہ عرب امارات سے خصوصی طیارہ نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی ہے ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی خدشات ہیں، اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کیلئے یقینا ایک افسوسناک خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک سکیورٹی خدشات کو ایشو بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، جس پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اور کرکٹ کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پراپنے بھرپور تاثرات اور جذبات کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 23:11:17
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے