انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمنز کے مابین دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:08

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمنز کے مابین دوسرا  ون ڈے میچ اتوار کو  کھیلا جائے گا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں اتوار کو نیو روڈ ، ورسٹرمیں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریزمیں 0-1  کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 30 رنز سے زیر کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 21   ستمبرکو لیسٹر، چوتھا میچ 23    ستمبر کو ڈربی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26  ستمبر کو کانٹربری میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 12:08:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :