برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے دوبارہ آئی سی یو میں داخل

ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:03

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے دوبارہ آئی سی یو میں داخل
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء)برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو ایک مرتبہ پھر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کردیا گیا، تین دن قبل بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی ملی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والے 80 سالہ پیلے کو Acid refluxکی وجہ سے سائو پولس البرٹ آئن سٹائن ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ۔برازیل کیلئی1958، 1962 اور 1970 کا ورلڈ کپ جیتنے والے پیلے 92 میچوں میں 77 گول کے ساتھ اپنے ملک کے ٹاپ گول اسکورر ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 13:03:49