خانسپور میں گلیات ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:55

خانسپور  میں گلیات ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) خانسپور ایوبیہ کے بین الاقوامی معیار کے کرکٹ گراونڈ پر گلیات ٹی ٹین کرکٹ میلا سجا دیا گیا  جسمیں علاقہ بھر کی پچاس 50 سے زائد مقامی ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب نے باضابطہ افتتاح کرکے ٹورنامنٹ کا   آغاز کردیا ۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لاکر ایسے مواقعے پیدا کیئے جائیں گے کہ یہاں ان پہاڑوں کا چھپا ٹیلنٹ سامنے آکر ملکی سطح اور بین الاقوامی پر پاکستان کا نام روشن کرے گا ۔

اس موقع پر مقامی معززین علاقہ اور نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے 6 بہترین کھلاڑیوں تین بیٹسمین اور تین باؤلرز کو گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ماہانہ دس ہزار اعزازیہ ایک سال تک دے گا اور ایسے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لائیں گے جو کم وسائل کی وجہ سے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں  نے مزید کہا کہ گلیات کے تمام سرکلز میں مقامی سطح کے ٹورنامنٹس کو منظم کرکے سرپرستی کریں گے اور مختلف علاقوں میں اسطرح کے کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ دیں گے ۔ڈی جی رضا حبیب نے کہا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی خانسپور ایوبیہ کے بین الاقوامی معیار کے کرکٹ گراونڈ پر مقامی کھلاڑیوں کو کھیلنے سے منع نہیں کرے گی البتہ مقامی بااختیار کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ   اس خوبصورت گراونڈ کی حفاظت میں ہمارا  ساتھ دیں ۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 13:55:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :