نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کھلاڑی پی ایس ایل کمنٹیٹرز میں شامل ڈینی موریسن کا نیوزی لینڈ بورڈ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، معروف کرکٹ کمنٹیٹر اور پی ایس ایل کمنٹیٹرز میں شامل ڈینی موریسن نے نیوزی لینڈ بورڈ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں واضح کیا کہ میں نہیں جانتا کہ آخر ہو کیا رہا ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیر و تفریح کرنے اور کرکٹ کھیلنے کا وقت بہت اچھا تھا، میری نیک خواہشات پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 15:14:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :