پاکستان کرکٹ بورڈ کی انگلش ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش

تمام میچز لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی بھی یقین دہانی، انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک روز میں جواب سے آگاہ کرے گا۔ ذرائع

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش کردی، پی سی بی نے تمام میچز لاہور یا کراچی منتقل کرنے کی بھی آفر کی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک روز میں جواب دے گا۔ تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش کردی۔ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہر لحاظ سے بالکل محفوظ ترین ملک ہے، انگلش ٹیم کو پاکستان میں بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔ پی سی بی نے انگلش بورڈ کو یہ بھی پیشکش کی ہے کہ تمام میچز کو راولپنڈی سے لاہور یا کراچی منتقل کردیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک دو روز میں اپنے جواب سے پی سی بی کو آگاہ کرے گا۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 23:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :