حیرت ہے، وہی راستہ، وہی سکیورٹی، مگر آج کوئی خطرہ نہیں، محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر طنز

آل رائونڈر نے کیوی ٹیم کو باحفاظت ایئرپورٹ پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 ستمبر 2021 13:06

حیرت ہے، وہی راستہ، وہی سکیورٹی، مگر آج کوئی خطرہ نہیں، محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر طنز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2021ء ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کیوی ٹیم کی وطن واپسی پر طنزیہ ٹویٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق قومی ٹیم کے 40 سالہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’حیرت ہے، وہی راستہ، وہی سکیورٹی، مگر آج کوئی خطرہ نہیں ہے‘۔ محمد حفیظ نے کیوی ٹیم کو باحفاظت ایئرپورٹ پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، 33 رکنی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے، ابوظبی سے آنے والا چارٹر طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ خصوصی طیارے نے شام 5 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن طیارہ سوا گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا، طیارہ کچھ دیر بعد کیوی ٹیم کو لے کر واپس روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ٰیاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔ خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔                                                                
وقت اشاعت : 19/09/2021 - 13:06:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :