انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پی سی بی کا ساتھ دینا چاہیے: شاہد آفریدی

انگلش بورڈ کو کورونا کی بدترین صورتحال میں پاکستان کے گزشتہ برس کے دورے کو یاد رکھنا چاہیے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 ستمبر 2021 13:14

انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پی سی بی کا ساتھ دینا چاہیے: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر ساتھ چھوڑ جانے کی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ کو پی سی بی کا اپنے عمل سے ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینا چاہیے۔

اپنے ٹویٹ میں سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سر چکرا دینے والے فیصلے کے باوجود پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتحال میں انگلش بورڈ کو کورونا کی بدترین صورتحال میں پاکستان کے گزشتہ برس کے دورے کو یاد رکھنا چاہیے‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے عین وقت پر سیریز منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔

ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے دورے کے بارے میں فیصلہ اگلے 24 تا 48 گھنٹے میں کریں گے کیونکہ انگلش کرکٹ بورڈ اپنی سکیورٹی ٹیم سے پاکستان کے بارے میں رائے حاصل کررہا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز راولپنڈی میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہونا تھا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے عین وقت پر دورہ ختم کردیا جس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2021 - 13:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :