نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگئے

کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں کا بھی خیرمقدم

اتوار 19 ستمبر 2021 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگئے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہی ۔

(جاری ہے)

کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان نے کہاکہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2021 - 13:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :