نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا

اتوار 19 ستمبر 2021 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے ،ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔واضح رہے کہ دو دن قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/09/2021 - 13:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :