eباکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنز سے اتار دیا گیا

اتوار 19 ستمبر 2021 17:55

Eباکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنز سے اتار دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) برٹش پاکستانی باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ ماسک کے معاملے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

باکسر عامر خان نے کہا کہ ان کے ساتھی کا ماسک شاید زیادہ اوپر نہیں تھا تاہم انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ایئرلائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیو ہوگی کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔34 برس کے عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکن ایئرلائنز نے ان پر پابندی لگادی ہے۔عامر خان نے اس واقعہ کو انتہائی ناگوار قرار دیا اور کہا کہ وہ دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2021 - 17:55:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :