’’آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، آئی سی سی کوئی ایکشن نہیں لے گی‘‘

آئی سی سی کا انتظار کرنے کے بجائے پاکستان خود کوئی قدم اُٹھائے، سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کی حکومت کو تجویز

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 19 ستمبر 2021 20:43

’’آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، آئی سی سی کوئی ایکشن نہیں لے گی‘‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 19ستمبر 2021) سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے حکومت کو تجویزدی ہے کہ آئی سی سی کا انتظار کرنے کے بجائے پاکستان خود کوئی قدم اُٹھائے۔انہوں نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، آئی سی سی کوئی ایکشن نہیں لے گا۔سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، آئی سی سی کا انتظار کرنے کے بجائے پاکستان خود اقدام کرے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے تجویز دی کہ سفارتی ذرائع سے نیوزی لینڈ حکومت سے دورہ ملتوی کرنے پر تفصیلات فوری مانگی جائیں۔خالد محمودکا کہناتھا کہ آئی سی سی کو اس معاملے میں ایکشن لینا چاہیے ، لیکن آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے، آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں، وہ کیا ایکشن لےگی ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نےکہا کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں آنے والے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی سکیورٹی کی تعریف کرتے ہیں۔ عاقب جاویدکا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا اور ان کے بورڈ کا بیان بھی مذاق لگ رہا ہے، سمجھ میں نہیں آرہا کہ کھلاڑیوں کو کیا تھریٹ ملیں ،ڈیوڈ وائٹ کا سکیورٹی تھریٹس شیئرنہ کرنے کا بیان بھی مذاق ہی لگ رہاہے۔

دوسری جانب برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے شاہد افریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینا چاہیے۔اپنے ٹویٹ میں سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سر چکرا دینے والے فیصلے کے باوجود پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتحال میں انگلش بورڈ کو کورونا کی بدترین صورتحال میں پاکستان کے گزشتہ برس کے دورے کو یاد رکھنا چاہیے‘۔
وقت اشاعت : 19/09/2021 - 20:43:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :