جدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاندار ٹورنامنٹ میں جدہ سینئر الیون اور جدہ جونیئر الیون کے درمیان کانٹے دار فائنل میچ کھیلا گیا

irfan khatana عرفان کھٹانہ پیر 20 ستمبر 2021 11:02

جدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاندار ٹورنامنٹ میں جدہ سینئر الیون اور جدہ جونیئر الیون کے درمیان کانٹے دار فائنل میچ کھیلا گیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) جدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں پاکستان ،انڈیا ،بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے شمولیت کی ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جدہ سینئر اور جدہ جونیئر کے مابین کھیلا گیا جو کہ 18 رنز سے جدہ سینئر نے فائنل میچ جیت لیا میں آف دی ٹورنامنٹ محمد عمران رہے ،
 فائنل میچ کے مہمان خصوصی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف تنویر صدیق خان نے جدہ سینئر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کھیل انسان کو توانائی بخشتےہیں کھیلوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے کھیل انسان کو صحت مند رکھتے ہیں اور بہت ساری برائیوں سے انسان محفوظ رہتا ہے تنویر صدیق خان نے ٹورنامنٹ آرگنائزر  وسیم احمد کی حوصلہ فرماتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ہمارا تعاون آپ کے ساتھ شامل رہے گا جدہ کرکٹ کلب کے چیئرمین مرزا محمود الحسن ،صدر عبدالماجد خان آرگنائرز وسیم احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا حقیقت میں آپس میں بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے کا بہانا ہے کھیلوں کی سرگرمیاں ہمیں صحتمند رکھنے کے ساتھ صبر اور برداشت کا درس بھی دیتی ہے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی اپنے سینئرز کی قیادت میں ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑی خلیل الرحمن،حافظ افتخار ،طارق محمود بٹ،شیخ خالد،منہاج ظفر،محمد ناصر ابرار،عدنان مختار ،فرحان احمد ،حافظ عثمان،محمد عمران،سید عبدالرحمن،یاسر احمد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جدہ کرکٹ کلب کا خصوصی شکریہ ادا کیاجدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں پاکستان ،انڈیا ،بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے شمولیت کی ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جدہ سینئر اور جدہ جونیئر کے مابین کھیلا گیا جو کہ 18 رنز سے جدہ سینئر نے فائنل میچ جیت لیا میں آف دی ٹورنامنٹ محمد عمران رہے ،
 فائنل میچ کے مہمان خصوصی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف تنویر صدیق خان نے جدہ سینئر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کھیل انسان کو توانائی بخشتےہیں کھیلوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے کھیل انسان کو صحت مند رکھتے ہیں اور بہت ساری برائیوں سے انسان محفوظ رہتا ہے تنویر صدیق خان نے ٹورنامنٹ آرگنائزر  وسیم احمد کی حوصلہ فرماتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ہمارا تعاون آپ کے ساتھ شامل رہے گا جدہ کرکٹ کلب کے چیئرمین مرزا محمود الحسن ،صدر عبدالماجد خان آرگنائرز وسیم احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا حقیقت میں آپس میں بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے کا بہانا ہے کھیلوں کی سرگرمیاں ہمیں صحتمند رکھنے کے ساتھ صبر اور برداشت کا درس بھی دیتی ہے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی اپنے سینئرز کی قیادت میں ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑی خلیل الرحمن،حافظ افتخار ،طارق محمود بٹ،شیخ خالد،منہاج ظفر،محمد ناصر ابرار،عدنان مختار ،فرحان احمد ،حافظ عثمان،محمد عمران،سید عبدالرحمن،یاسر احمد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جدہ کرکٹ کلب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 20/09/2021 - 11:02:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :