توقیر ضیا کا نیوزی لینڈ اور کھلاڑیوں کو ذمے دار ٹھہرانے سے انکار

آگے ورلڈکپ ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، میرے خیال میں دہشت گردی ایک بہانہ ہے، سابق چیئر مین پی سی بی

پیر 20 ستمبر 2021 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو ذمے دار ٹھہرانے سے انکار کردیا۔ ایک انٹرویومیں توقیر ضیا نے کہا کہ پاکستان سے سیریز منسوخ کرنے کے معاملے میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کو میں ذمیدار نہیں ٹھہرائوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آگے ورلڈکپ ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، میرے خیال میں دہشت گردی ایک بہانہ ہے۔پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی کا بہانہ بورڈ سے اوپر کا کام ہے، ہمیں وہ فیصلہ کرنا چاہے جو قومی مفاد میں ہو۔اٴْنہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ چھوڑ کر چلے جانے جیسا جو کچھ بھی ہوا ہے وہ حکومتی سطح پر ہوا ہے۔توقیر ضیا نے کہا کہ کیا آئی سی سی آپ کے نقصان کا ازالہ کرنے کو تیار ہی حکومتی سطح پر پاکستان کو چاہیے کہ احتجاج کرے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو منع کیا ہے تو وہ کیوں پاکستان آئیں گی
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 14:00:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :