ورلڈ کبڈی لیگ، لاہور لائنز اپنا دوسرا میچ 16اگست کو برمنگھم میں امریکہ کی ٹیم رائل کنگز کیخلاف کھیلے گی

منگل 12 اگست 2014 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کی کبڈی ٹیم لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ میں اپنا دوسرا میچ 16اگست کو امریکہ کی ٹیم رائل کنگز کیخلاف برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گی، انگلینڈ کے دورہ کے بعد لاہور لائنز کا مقابلہ پنجاب تھنڈرز کے ساتھ بھارت شہر نئی دہلی میں اندرا گاندھی سٹیڈیم میں 23اگست کو ہوگا، واضح رہے کہ لاہور لائنز نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کی ٹیم وینکوور لائنز کو 74-61سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

امریکہ اور کینیڈا میں ہونیوالے میچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔پاکستان میں کبڈی کے مقابلے لاہور اور فیصل آباد میں 21سے23نومبر تک ہوں گے۔ورلڈ کبڈی لیگ میں 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارتی اداکار اکشے کمار کی خالصہ واریئررز، بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کی یونائیٹڈ سنگھز، بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کی یویو ٹائیگرز، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز، کینیڈا کی وینکوور لائنز، پنجاب ٹھنڈرز، کیلیفورنیا ایگلز اور امریکہ کی رائل کنگز شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2014 - 20:08:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :