کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی

میں غیر ملکی کرکٹرز، دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کے حق، حمایت میں آواز بُلند کی، ہم سب کرکٹرز، اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں: سابق کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 ستمبر 2021 15:40

کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں کرس گیل، ڈیرن سیمی، سائمن ڈول، مکی آرتھر ، رائلی روسو، تھیسارا پریرا، ولکنز کے ساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کے حق اور حمایت میں اپنی آواز بُلند کی، ہم سب کرکٹرز اور اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں، کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت ہے‘۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کی جانب سے پاکستان کے لیے حمایتی پیغام جاری کیا گیا تھا۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا تھا کہ وہ کل پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟ ،کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے ۔                                                                     
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 15:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :