سپورٹس بورڈ پنجاب جشن آزادی مقابلے، مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

منگل 12 اگست 2014 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے منگل کے روز بھی جاری رہے، اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں لوگوں کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، ان مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، عوام نے خوبصورت کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی،راولپنڈی میں لڑکے اور لڑکیوں کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے،لڑکوں کے انفرادی مقابلوں میں عظیم بابر، مبشر خان، اسد حسیب، جمال اکبر جبکہ لڑکیوں کے انفرادی مقابلوں میں واصفہ ترین، السہ خان اور فائضہ کامیاب رہیں جبکہ لڑکوں کے کراٹے کے انفرادی مقابلوں میں حاشر صغیر، ارسلان لیاقت، فیصل اکرم جبکہ لڑکیوں کے انفرادی مقابلوں میں لیلیٰ، روبینہ اور فروا نے کامیابی حاصل کی، والی بال کا میچ ساگھر کلب اور اتحاد کلب کے درمیان ہواجس میں کامیابی اتحاد کلب کے حصہ میں آئی، جہلم میں ہاکی کا میچ سائپرس کلب اور فائٹرکلب کے درمیان ہوا جس میں فائٹر کلب کامیاب رہا،اٹک میں کرکٹ ہارڈ بال کا میچ کمبائنڈ کرکٹ کلب اور خان کرکٹ کلب کے درمیان ہوا جس میں کمبائنڈ کرکٹ کلب نے کامیابی سمیٹی، دوسرا میچ لکی نائن کرکٹ بلیو اور اعجاز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا، اس میں کامیابی لکی نائن کرکٹ کلب کے حصہ میں آئی، فٹ بال کا میچ ڈھوک ملالیان اور ملال فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملال فٹ بال کلب نے کامیابی سمیٹی، دوسرا میچ ارسلان فٹ بال کلب اور قطبال کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ارسلان فٹ بال کلب نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں تحصیل کی سطح پر کراٹے کے مقابلے ہوئے، جس میں ساہیوال نے کامیابی حاصل کی، اوکاڑہ میں کبڈی کا مقابلہ ثمر کبڈی کلب اور محمود کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں محمود کبڈی کلب نے کامیابی حاصل کی۔ پاکپتن میں فٹ بال کا مقابلہ جیو فٹ بال کلب اور مسلم آزاد فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں مسلم آزاد فٹبال کلب نے کامیابی حاصل کی، کرکٹ کا میچ ڈیفنس کرکٹ کلب اور ینگ فائٹر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈیفنس کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی، ہاکی کا مقابلہ چک بیدی ہاکی کلب اور نور پور ہاکی کلب کے درمیان ہوا جس میں چک بیدی کلب نے کامیابی سمیٹی، خوشاب میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں جوہر آباد لائنز کرکٹ کلب کامیاب رہا، میانوالی میں والی بال کے میچ میں کمر مشانی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 12/08/2014 - 20:08:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :