نیوزی لینڈ کی واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھائیں گے، رضا ربانی

پیر 20 ستمبر 2021 17:46

نیوزی لینڈ کی واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھائیں گے، رضا ربانی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سنیٹرمیاں رضا ربانی نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیرکواپنے جاری بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ متعلقہ حکام سے نیوزی لینڈ کے خدشات سے متعلق بریفنگ بھی لی جائیگی،حکام سے پوچھا جائیگا کہ کیا سیکیورٹی خطرات سے متعلق نیوزی لینڈ کے خدشات درست ہیں ، اگر نیوزی لینڈ کے خدشات درست نہیں تو اب پاکستان کیا اقدامات کرنے جارہا ہی ۔

انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے اس قسم کے رویے سے کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔میاں رضاربانی نے کہاکہ کیا پی سی بی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یا آئی سی سی کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے کوئی حکمت عملی بنارہا ہی ۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 17:46:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :