دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی سے اب تک تکلیف میں ہوں، حسن علی

پیر 20 ستمبر 2021 22:29

دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی سے اب تک تکلیف میں ہوں، حسن علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے عین وقت پر ختم ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسلام آباد کو ایشیا کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیے جانے کی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بنایا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں ابھی تک تکلیف میں ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے بہت محنت کی گئی تھی اور یہ سب آخری لمحے میں برباد ہو گیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آیئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں اور مزید مضبوط ہو کر سامنے آئیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 22:29:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :