بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو: ڈیرن سیمی

ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے: سابق ویسٹ انڈین کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 ستمبر 2021 14:28

بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو: ڈیرن سیمی
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرین سیمی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے بعد ٹویٹ کردیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو۔‘ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ سوتے میں آپ کو کھا جائیں گے‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ ای سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔                                                                                                                   
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 14:28:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :