پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے : آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر نے ملاقات کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 ستمبر 2021 15:23

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے : آرمی چیف
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2021ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات یونان کے سفیر نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی سیاحت ، کاروبار اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ علاقائی سکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے روشن مستقبل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، ہر شعبے میں باہمی تعاون کے فروع کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان خطے کو پرامن رکھنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یونانی سفیر نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغانستان سے انخلا کے معاملے پر کی جانے والی مدد کو سراہا۔                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 15:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :