38 ویں این بی بی یو آئی عالمی چمپئن شپ 27 نومبر سے سپین میں شروع ہوگی

منگل 21 ستمبر 2021 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) 38 ویں این بی بی یو آئی عالمی چیمپئن شپ روواں سال 27 نومبر سے سپین میں شروع ہوگی، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے تن ساز حصہ لیں گے، یہ مقابلے 28 نومبر تک جاری رہیں گے، اور پاکستانی تن سازوں نے ایونٹ میں شرکت کے لئے تربیت شروع کر دی ہے اور یہ کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 16:24:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :