افغان کرکٹ کلب کوئٹہ کی جنرل باڈی اجلاس 28ستمبرکو طلب کر لیا گیا

منگل 21 ستمبر 2021 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) افغان کرکٹ کلب کوئٹہ کی جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری افغان کرکٹ کلب کے بیان کے مطابق جنرل باڈی کا اجلاس 28 ستمبر کو سید انورشاہ کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک چار میں طلب کیاگیاہے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا کلب کے عہدیداروں کا انتخاب ہے اجلاس میں شرکت کے لیے تمام ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر کلب کے صدرسید انور شاہ کے رہائش گاہ پر شام 5 بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 22:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :