نئے دوست بنانے کا وقت آگیا، پاکستان نے دوست اسلامی ملک کو دنیائے کرکٹ کی تگڑی ٹیم بنانے کیلئے کمر کس لی

پی سی بی اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کے درمیان ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا، ازبک کرکٹ ٹیم کو پاکستانی ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کی اجازت دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 21 ستمبر 2021 22:07

نئے دوست بنانے کا وقت آگیا، پاکستان نے دوست اسلامی ملک کو دنیائے کرکٹ کی تگڑی ٹیم بنانے کیلئے کمر کس لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) نئے دوست بنانے کا وقت آگیا، پاکستان نے دوست اسلامی ملک کو دنیائے کرکٹ کی تگڑی ٹیم بنانے کیلئے کمر کس لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور انگلش کرکٹ بورڈز کی جانب سے دھوکہ دیے جانے کے بعد اب دنیائے کرکٹ میں نئے دوست بنانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پی سی بی نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اسلامی ملک کی کرکٹ ٹیم کو متعارف کروانے کیلئے کمر کس لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کے درمیان ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پاگیا، لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کریگا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اسٹاف کو بھی ازبکستان بھیجے گا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز کروائیں گے۔ معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی بریفنگ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ازبک کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کی اجازت بھی دے سکتا ہے، اس حوالے سے غور و فکر جاری ہے۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 22:07:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :