پاکستانی خاتون سپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

امید ہے کہ میرا یہ سفر بھی اسی طرح خوشگوار ہوگا، جس طرح پچھلا سفر خوبصورت تھا، میں اس نعمت پر خدا کی شکر گزار ہوں، زینب عباس کا ٹویٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 21 ستمبر 2021 23:40

پاکستانی خاتون سپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) امید ہے کہ میرا یہ سفر بھی اسی طرح خوشگوار ہوگا، جس طرح پچھلا سفر خوبصورت تھا، میں اس نعمت پر خدا کی شکر گزار ہوں، پاکستانی سپورٹس اینکر زینب عباس حاملہ ہو گئیں، زینب نے سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے سے متعلق پیغام شیئر کر دیا- تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپورٹس اینکر زینب عباس حاملہ ہوگئیں، سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کردی۔

زینب عباس نے اپنے ایک ٹو یٹ میں کہا کہ یہ ٹی 20 کی بجائے ایک ٹیسٹ میچ کی طرح لگ رہا ہے لیکن انہوں نے اس مشکل صورتحال کا سامنا کیا اور اپنا کام جاری رکھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ سفر بھی اسی طرح خوشگوار ہوگا جس طرح ان کا پچھلا سفر خوبصورت تھا۔ وہ اس نعمت پر خدا کی شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ زینب عباس نے قو می کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کے پوتے ،سابق گورنر سٹیٹ بینک شاہد حفیظ کار دار کے صاحبزادے حمزہ کار دار سے شادی کی تھی۔

زینب ناصر عباس اور سیاستدان عندلیب عباس کے گھر ،، لاہور میں پیدا ہوئیں - ان کے والد فیصل آباد اور حافظ آباد کرکٹ ٹیموں میں بطور باؤلر کھیلتے تھے جبکہ ان کی والدہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر ممبر ہیں ، جو خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ پنجاب سے اور انھیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ مقرر کیا گیا ۔زینب عباس نے انگلینڈ سے مارکیٹنگ اور حکمت عملی میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ نومبر 2019 میں ،زینب عباس نے لاہور میں حمزہ کاردار سے شادی کی۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 23:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :