کرکٹ اپنی ذات نہیں ملک کیلئے کھیلیں، وزیراعظم کی کھلاڑیوں کو نصیحت

وزیر اعظم عمران خان نے میگا ایونٹ کے لیے قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی اور کرکٹ کی موجودہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیا، فیصل جاوید ، شہباز گل

بدھ 22 ستمبر 2021 22:42

کرکٹ اپنی ذات نہیں ملک کیلئے کھیلیں، وزیراعظم کی کھلاڑیوں کو نصیحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ نے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں رواں سال اکتوبر تا نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے کے بعد ٹیم کا مورال بھی بلند کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے میگا ایونٹ کے لئے قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی اور کرکٹ کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر قومی کرکٹرز نے سفید قیمض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کررکھی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف پیٹرن ہیں بلکہ ان کا شمار اپنے دور کے بہترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے اور ان کی سربراہی میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔بعد ازاں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سب سے پہلے اچھا انسان بننے کی نصیحت کی اور ان سے کہا کہ کہا پیسے کے بت کو توڑنا ہے کیوں کہ رزق اللہ دیتا ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2021 - 22:42:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :