ایم سی سی نے کرکٹ اصطلاحات میں تبدیلی کا اعلان کردیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:01

میریلبون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ اصطلاحات میں تبدیلی کا اعلان کردیا، کرکٹ کلب کی جانب سے جینڈر نیوٹرل ٹرمزمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم سی سی کے مطابق بیٹسمین اور بیٹسمینوں کی جگہ اب بیٹر اور بیٹرز کی اصطلاحات استعمال کی جائے۔ میریلبون کرکٹ کلب نے بتایاکہ اصطلاحات کا مقصد کرکٹ کو صنفی طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 00:01:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :