پاکستانی کرکٹ ٹیم و شائقین کے ساتھ ہمدردی ہے، جوز بٹلر

اگلے سال انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا اور وہ بھی پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلیں گے، انٹرویو

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ اٴْنہیں پاکستانی شائقین اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہمدردی ہے جو مہمان ٹیم کو اپنے یہاں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار تھے مگر دورہ منسوخ ہوگیا۔ایک بیان میں جوز بٹلر نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اٴْنہیں پاکستانی شائقین اور کھلاڑیوں کے جذبات کا احساس ہے، وہ اٴْن سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جوز بٹلر نے کہا کہ یہ درست وقت نہیں تھا اس لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا۔انگلش کرکٹر نے کہا کہ اٴْنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے والے کرکٹرز سے پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے بات کی تھی، ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ یہاں کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔جوز بٹلر نے اٴْمید ظاہر کی کہ اگلے سال انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا اور وہ بھی پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 00:01:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :