سابق برطانوی کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی ،پاکستان میں صرف 4 ،5 دن گزارنے تھے، یہ کوئی سخت بائیو سیکیور ببل نہیں تھا: گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 ستمبر 2021 11:32

سابق برطانوی کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2021ء ) انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔ ایک بیان میں ڈیوڈ گاور نے کہا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت بائیو سیکیور ببل نہیں تھا۔ سابق انگلش کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں۔

ڈیوڈ گاور نے کہا کہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا، مختصر دورے کے لئے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ جب انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل کوویڈ 19 کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق انگلش کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ناراض دکھائی دیے تھے ۔

ان کا کہناتھا کہ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی اور کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا کہ قرض ادا کرتے، اس کرکٹ نیشن جس نے بہت چیلنجز کا سامنا کیا۔خیال رہے کہ پیر کے روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا ۔                                                                                                                 
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 11:32:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :