کاؤنٹی کرکٹ ،پاکستانی سپنر ظفر گوہر کی تباہ کن بائولنگ

ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 101 رنز دے کر 11 وکٹیں لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 ستمبر 2021 12:58

کاؤنٹی کرکٹ ،پاکستانی سپنر ظفر گوہر کی تباہ کن بائولنگ
گلوسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2021ء ) گلوسٹر شائر کے پاکستانی سپنر ظفر گوہر نے کاؤنٹی کرکٹ میں غیر معمولی بائولنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ ظفر گوہر نے گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈرہم کے خلاف 101 رنز دے کر 11 وکٹیں لیں۔ سپنر نے پہلی اننگز میں 50 رنز کے عوض 5 اور دوسری اننگز میں 43 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ گلوسٹر شائر نے ظفر گوہر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس سے ظفر گوہر نے بیٹنگ میں بھی 29 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ظفر گوہر نے کائونٹی چیمپئن شپ 2021ء کے 4 میچز میں 14.35 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں جن میں اننگز میں 3 مرتبہ 5 یا زیادہ وکٹوں کی پرفارمنس بھی شامل تھی ۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 12:58:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :