محمد حفیظ کا اپنے ’ہیرو‘ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار

جمعرات 23 ستمبر 2021 15:16

محمد حفیظ کا اپنے ’ہیرو‘ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے ’ہیرو‘ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی چند تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیں اور ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے ہیرو عمران خان سے ملاقات متاثر کٴْن اور شاندار رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے عمران خان نے ملاقات میں اپنے تجربات شیئر کیے اور کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ معاملات کو اس نہج پر لے جائیں کہ ہر کوئی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کو ترسے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کئی بارکرکٹ میں پیسے کی پیش کش ہوئی جسے میں نے مسترد کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلے اچھا انسان بننے کی نصیحت کی اور ان سے کہا کہ پیسے کے بت کو توڑنا ہے کیوں کہ رزق اللہ دیتا ہے، کرکٹ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کھیلنی ہے۔ٹیم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری کی بہت ضرورت ہے جبکہ وزیراعظم نے بولروں کو ٹپس دیں کہ صرف اسکور نہیں بچانا بلکہ وکٹیں بھی لینی ہیں۔عمران خان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے اس سے لطف اندوز ہونا سیکھیں، پوری قوم کی آپ سے امیدیں وابستہ ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 15:16:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :