ڈائریکٹر سپورٹس کا سب ڈویژن وزیر بنوں کا دورہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے سب ڈویژن بنوں،سب ڈویژن بیٹنی اور لکی میں جاری کھیلوں کے تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا ،ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ،سپورٹس آفیسر اشفاق مروت بنوں ،لکی ،درازندہ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نور اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ شاہ شادی خیل سپورٹس کمپلیکس سب ڈویژن بیٹنی لکی اور مستی خیل سب ڈویژن بیٹنی میں سپرٹس گرائونڈ کا تفصیلی دورہ کیا ،وہ سب ڈویژن وزیر بنوں بھی گئے جہاں اے آئی پی تیز تر ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت جاری مختلف سکیموں کے لئے سائٹس دیکھیں ۔انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات سمیت  منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 16:26:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :