دورہ پاکستان کی منسوخی، برطانوی حکومت کرکٹ بورڈ سے ناراض

فیصلے سے پاک، برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے،وزیراعظم اور سینئر حکام کا موقف

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی حکومت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ناراض ہوگئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم اور سینئر حکام کا موقف ہے کہ فیصلے سے پاک، برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اخبار نے دعویٰ کیا کہ برطانوی حکومت نے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ جاری رکھنے کا کہا تھا۔رپورٹ کے مطابق حکومتی موقف نظر انداز کرنے پر برطانوی وزراء ای سی بی پر برہم ہیں۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انگلش بورڈ مختصر دورہ پاکستان کیلئے ایشز معاملے پر پلیئرز سے لڑائی نہیں چاہتا تھا۔
وقت اشاعت : 23/09/2021 - 23:30:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :