دورہ پاکستان کی منسوخی میں کھلاڑیوں کا کوئی کردار نہیں: انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن

کھلاڑیوں سے بھی تو پوچھا بھی نہیں گیا کہ آیا وہ دورے کیلئے تیار ہیں یا نہیں،دورے کی منسوخی کا بھی بعد میں بتایا گیا: ترجمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 24 ستمبر 2021 11:49

دورہ پاکستان کی منسوخی میں کھلاڑیوں کا کوئی کردار نہیں: انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2021ء ) انگلینڈ کرکٹرز یونین نے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے برطانوی کرکٹ بورڈ کے فیصلے میں کھلاڑیوں کے کردار کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ای سی بی نے سیریز چھوڑنے سے قبل کھلاڑیوں سے مشاورت تک نہیں کی تھی۔ ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے انکار کے دعووں کی بھی تردید کی۔

کسی بھی مرحلے پر ای سی بی نے کبھی ٹیم انگلینڈ مینز یا ویمنز کھلاڑیوں سے نہیں پوچھا کہ آیا وہ اس دورے پر جانا بھی چاہتے ہیں یا نہیں؟ ، کسی بھی مرحلے پر کھلاڑیوں نے برطانوی کرکٹ بورڈ سے یہ نہیں کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے ۔ ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ ای سی بی نے اتوار کو ملاقات کی اور دوپہر کو آگاہ کرتے ہوئے دورے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

ای سی بی کی جانب سے اگلے ماہ کے دورے کو ختم کرنے کے بعد پی سی بی نے 2022ء میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم سیریز سے قبل ہنگامی منصوبے بنانا شروع کر دیے ہیں۔ رمیز راجہ پہلے ہی اکتوبر 2022ء میں انگلینڈ کی پاکستان میں ملٹی فارمیٹ سیریز کے پیش نظر ای سی بی پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں ۔                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 11:49:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :