پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیوایسائیڈ قومی وومن ہاکی چمپئن شپ 7 تا12اکتوبر لاہورمیں کھیلی جائیگی

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیوایسائیڈ قومی وومن ہاکی چمپئن شپ 7 تا12اکتوبر لاہورمیں کھیلی جائیگی ، پی ایچ ایف کے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیوایسائیڈ قومی وومن ہاکی چمپئن شپ کے انعقاد کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق چمپئن شپ 7 اکتوبر تا 12 اکتوبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ایونٹ 18 تا 23 ستمبر شیڈول کیا گیا تھا۔ایونٹ میں چار ڈیپارٹمنٹل دس صوبائی ٹیموں سمیت مجموعی طور پر چودہ ٹیمیں اعزاز کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گی۔ صوبائی ٹیموں میں پنجاب کی دو ٹیمیں، سندھ کی دو ٹیمیں، خیبر پختونخواہ کی دو ٹیمیں، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شرکت کریگی جبکہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں پاکستان آرمی، واپڈا، ریلویز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 23:23:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :