شہروز کاشف 5 ماہ میں 8000 سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

شہروز نے نیپال میں 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو پرصبح ساڑھے 5 بجے قومی پرچم لہرایا :والد سلمان کاشف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:20

شہروز کاشف 5 ماہ میں 8000 سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2021ء ) پاکستانی کم عمرترین کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سرکرلی۔ لاہوری ونڈر بوائے 19 سالہ شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف کے مطابق شہروز نے نیپال میں 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو پرصبح ساڑھے 5 بجے قومی پرچم لہرایا۔ اس طرح براڈ پیک، ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو کے بعد شہروز کاشف نے دنیا میں 8000 میٹربلند چوتھی چوٹی سرکرلی ہے۔

(جاری ہے)

شہروز کاشف 5 ماہ میں 8000 سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔شہروزکاشف کی اس ایک اور کامیابی پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بہادر اورمثالی کوہ پیما شہروز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کم عمری میں ایسی بہادری ودلیری کی مثال نہیں ملتی۔ کوہ پیمائی کے شعبے میں شہروز کاشف نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔
یاد رہے کہ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد شہروز کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 11:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :