زوزو اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز 21 اکتوبر سے جاپان میں ہوگا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:12

زوزو اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز 21 اکتوبر سے جاپان میں ہوگا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء)یو ایس پی جی اے ٹور زوزو گالف ٹورنامنٹ 21 اکتوبر سے جاپان میں شروع ہو گا۔ 2019 میں جاپان کے پہلے یو ایس پی جی اے ایونٹ میں ٹائیگر ووڈز نے کامیابی حاصل کی تھی ،گزشتہ سال کا ٹورنامنٹ کوویڈ 19 کی وجہ سے کیلیفورنیا منتقل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو ز پی جی اے ٹور کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زوزو چمپئن شپ 21 سے 24 اکتوبر تک ٹوکیو کے اکورڈیا گالف نارا شینو کنٹری کلب میں منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 15:12:44