جشن آزادی فٹبال ٹورنامنت شنواری ستوری فٹبال کلب نے جیت لی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:14

جشن آزادی فٹبال ٹورنامنت شنواری ستوری فٹبال کلب نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) لنڈی کوتل گرائونڈ پر جاری جشن آزادی فٹبال ٹورنامنت کا فائنل شنواری ستوری فٹبال کلب نے جیت لی گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گرائونڈ پر جاری 35 واں جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ٹورنامنٹ میں 36 ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ چالیس روز تک جاری تھا جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل شنواری ستور کلب اور فامید فٹبال کلب کے درمیان کھیلاگیا جو کہ شنواری ستوری فٹبال ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی شنواری ستوری فٹ بال کلب کی طرف سے پہلا گول عتیق شنواری نے جبکہ دوسرا گول وسیم زادہ نے کیا فٹ بال ٹورنامنٹ میں انٹر نیشنل فٹبالر عتیق شنواری نے بہترین کھیل پیش کیا اس موقع سابق ایم این اے وچیئر مین تحریک اصلاحات پاکستان الحاج شاجی گل،ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیرآفریدی اور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر، دلشاد آفریدی، سپورٹس آفیسر راحید گل ملاگوری ،خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شنواری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

فائنل کے موقع پر بیس ہزار سے زائد تماشائی گرائونڈ میں موجود تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/09/2021 - 16:14:03

Your Thoughts and Comments