بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ،پنجاب کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ کے آخری روز پریکٹس اور ایکسرسائز کی

کھلاڑیوں کو مکمل تیاری کرائی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کیمپ میں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں،کھلاڑی جیت کے جذبے کیساتھ میدان میں اتریں‘ کوچز

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پشاور میں 27ستمبر سے شروع ہونیوالے بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے آخری روز کوچز نے انڈر 17بوائز اور انڈر 16گرلز کو پریکٹس اور ایکسرسائز کرائیں،کیمپ کمانڈنٹ طارق نذیر، کوچز اعجاز عبدالخالق، اللہ دتہ طاہر، میڈم نسرین اور میڈم ساجدہ نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سب کھلاڑیوں کو مکمل تیاری کرائی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کھلاڑی بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں ،کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بہترین اظہار کریں اور اعتماد کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ قومی سطح پر ہونیوالے ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیتے ہیں، بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں بھی پنجاب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انشاء اللہ میڈلز جیتیں گے۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 22:34:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :