دوسراآل پاکستان چیف منسٹر ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ2021ء پنجاب اور ہزارہ کمبائنڈ فٹبال کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) محکمہ کھیل و امورنوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام دوسراآل پاکستان چیف منسٹر ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021ء کے سلسلے میں پنجاب کامقابلہ ڈی ایف ایپنجگور کے ساتھ ہوا میچ بہت تیزی کے ساتھ شروع ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لیجانیکی بہت کوشش کی مگر پہلے ہاف تک پنجاب کو ایک گول کی برتری حاصل ہوئی اورجیسیہی دوسرا ہاف شروع ہواپنجگورنیایک گول کرکیاسکور برابر کردیا مگر یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی پنجاب نے مزید ایک گول کرکے میچ پر اپنی سبقت برقراررکھی میچ کے دوران پنجگورکوایک پنالٹی کک ملا مگر اتنے اچھے اورسنہری موقع کو پنجگور کے کھلاڑی نیضائع کردیا پنجاب نے تیسرا گول کرکے میچ پر گرفت مضبوط کردیا۔

(جاری ہے)

اس طرح میچ کیاختتام تک پنجاب نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے ڈی ایف ایپنجگور کو ہرادیا، دوسرامیچ ڈی ایف ایخضدار اور ہزارہ کمبائنڈ کے مابین کھیلا گیا یہ میچ ہزارہ کمبائنڈ نیدو گول سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لئیکوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 23:25:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :