پاک فوج نے عالمی فوجی باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

58 ویں عالمی فوجی باکسنگ چیمپئن شپ میں پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 ستمبر 2021 13:49

پاک فوج نے عالمی فوجی باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 ستمبر 2021ء ) پاک فوج نے عالمی فوجی باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس میں 58ویں عالمی فوجی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ علاوی ازیں پاک فوج کی آذربائیجان میں 3 بھائیوں کے عنوان سے کثیرالملکی فوجی مشقیں اختتام پذیرہوگئیں، مشقوں میں پاکستان ، ترکی اور آذربائیجان کی افواج نے خصوصی حصہ لیا، مشقوں میں انسداد دہشتگردی، خطرات، ہائبرڈ صورتحال کی ڈرلز کی گئیں، مشقوں میں سمندری، فضائی، ڈرون ، ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے ہتھیاروں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سہ فریقی مشقیں تھری برادرز 2021 آذربائیجان باکو میں اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں میں پاکستان ، ترکی اور آذربائیجان کی افواج نے خصوصی حصہ لیا، سہ فریقی مشقیں تھری برادرزدو ہفتے تک جاری رہی،مشقوں میں علاقائی دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر توجہ دی گئی، مشقوں میں سمندری اور فضائی آپریشن بھی شامل تھے، ڈرون ، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہتھیار مشترکہ قوت کے باہمی تعاون، انضمام اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آذربائیجان کے وزیردفاع ذاکر حسنوف تھے، آذربائیجان کے سروسز چیف اور اسپیشل فورسز آذربائیجان کے کمانڈر جنرل بھی شریک تھے،پاکستان سے میجر جنرل ممتاز حسین نے نمائندگی کی ، شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے فوجی دستے مشقوں میں شریک ہوئے۔ پاکستان آرمی کا ٹرائی سروسز دستہ ان مشقوں میں شریک ہے، مشقوں میں بیلاروس بطور مبصر شرکت کررہا ہے، مشقیں سخت چیلنجنگ فیلڈ ماحول میں منعقد کی گئیں، اسی طرح ایس سی او پلیٹ فارم کے تحت روس میں امن مشن کے نام سے مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، روسی مسلح افواج کے سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشقیں روس کے ڈونگوز ٹریننگ ایریا اورن برگ ریجن میں ہورہی ہیں، مشقوں میں انسداد دہشتگردی، خطرات، ہائبرڈ صورتحال کی ڈرلز کی گئیں، 2 ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنز کیے گئے ، مشقوں کا فوکس انسداد دہشتگردی آپریشن اورکاؤنٹر ٹیررازم کے شعبے میں بہترین پریکٹسز ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2021 - 13:49:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :