38 ویں قومی مینز اور دوسری قومی ویمنز باکسنگ چمپئن شپ اکتوبر کے آخری ہفتے منعقد ہوگی

اتوار 26 ستمبر 2021 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 38 ویں قومی مینز اور دوسری قومی ویمنز باکسنگ چمپئن شپ اکتوبر کے آخری ہفتے لاہور میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ریٹائرڈ) ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی تیرہ ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، کراچی الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پنجاب، بلوچستان، سندھ،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں اور ٹیموں عہدیداران اپنی اپنی ٹیموں کی شرکت کی تصدیق 30 ستمبر سے قبل کر دیں گے جس کے بعد چمپئن شپ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے کردیا جائے گا۔

مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں بارہ اورخواتین کے گیارہ ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے ۔
وقت اشاعت : 26/09/2021 - 14:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :