ہمیشہ کوشش رہی کہ جو مجھے آتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو دے دوں، محمد حفیظ

کھلاڑیوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی، ہم نے آپس میں بہت سارے سیشنز کیے، مجھے خوشی ہے کہ محمد رضوان کامیاب ہورہا ہے، انٹرویو

اتوار 26 ستمبر 2021 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کوشش رہی کہ جو مجھے آتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو دے دوں۔ایک انٹرویومیں محمد حفیظ سے سوال پوچھا گیاکہ رضوان اپنی کامیابی میں آپ کا ذکر کرتے ہیں، کیا صرف رضوان کو ہی وہ گٴْر سکھانا تھا، باقی بلے بازوں کو حفیظ نے گٴْر نہیں سکھانا ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 2003 میں جب کیریئر شروع کیا تو اٴْس وقت کچھ اور ضروریات تھیں، وقت کے ساتھ ساتھ کھیل تبدیل ہوا تو میں نے بھی اپنی گیم کو تبدیل کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے محمد رضوان، حیدر علی، افتخار ، خوش دل شاہ، عبداللہ شفیق (جنہوں نے صرف دو میچز کھیلی) کے ساتھ گزشتہ دو سال ڈریسنگ روم شیئر کیا، میں نے فخر زمان کے ساتھ بھی کام کیا، ہمیشہ کوشش رہی کہ جو مجھے آتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو دے دوں تاکہ وہ استفادہ کرسکیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ ’ان 6 کھلاڑیوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی، ہم نے آپس میں بہت سارے سیشنز کیے، مجھے خوشی ہے کہ محمد رضوان کامیاب ہورہا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2021 - 14:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :