ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز:پاکستانی ریسلرانعام بٹ کیخلاف سازش کا پردہ چاک

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پوزیشن مستحکم تھی،یوکرینی، آذربائیجانی کھلاڑیوں کا میچ فکس کرکے آذربائیجانی کھلاڑی کو اضافی پوائنٹ دیکرسازش کےتحت پاکستان کوایونٹ سےباہر کیا گیا،جس کھلاڑی کو0-3 سےہرایا وہ اسوقت فائنل کھیل رہاہے:انعام بٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 ستمبر 2021 22:01

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز:پاکستانی ریسلرانعام بٹ کیخلاف سازش کا پردہ چاک
بداپسٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2021ء ) کرکٹ کے بعد ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستان کے خلاف سازش کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی اور یونان میں گولڈمیڈل جیتنے والے پاکستانی ریسلر انعام بٹ کوایونٹ سےباہر کردیا گیا ہے حالانکہ رومانیہ میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ریسلرانعام بٹ دو مقابلے جیت چکے تھے۔ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بتایا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے مستحکم پوزیشن میں تھا، یوکرین اور آذربائیجان کے کھلاڑیوں کا میچ فکس کرکے آذربائیجان کے کھلاڑی کو اضافی پوائنٹ دیا گیا اور سازش کے تحت پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے، جس کھلاڑی کو0-3 سےہرایا وہ اس وقت فائنل کھیل رہا ہے۔

انعام بٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے پاکستان کے کھیلوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، سمجھتا ہوں کہ مجھے بھی سازش کے تحت ایونٹ سے باہر کیا گیا، فکسنگ بے نقاب کرنے کیلئے درخواست لکھ دی ہے، امید ہے کہ مجھے ضرور انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو یونان میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں آذربائیجان کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل 4 ستمبر کو اٹلی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/09/2021 - 22:01:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :