نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، غیر معیاری وکٹوں پر رمیز راجا سخت برہم

لاہور میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچز کے لیے کوالٹی بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 ستمبر 2021 12:43

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، غیر معیاری وکٹوں پر رمیز راجا سخت برہم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2021ء ) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں راولپنڈی سٹیڈیم میں غیر معیاری وکٹوں پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سخت برہم ہیں اور انہوں نے ذمہ داروں کی سخت باز پرس بھی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچز کے دوران غیر معیاری پچز پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز حسن راجا خاصے برہم ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ذمہ داروں کی سخت بازپرس بھی کی ہے جس کے بعد 6 اکتوبر سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے کیوریٹرز کو کوالٹی بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رمیز راجا کا موقف ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر اچھی وکٹیں بنانی چاہیے تھیں جس پر بیٹسمینوں کو ورلڈ کپ کے لیے زیادہ اچھی تیاری کرنے کا موقع مل سکتا، پچز غیر معیاری ہوں گی تو ان پر کھیلنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اچھی اور جاندار کرکٹ کے لیے متوازن وکٹیں بہت ضروری ہیں ، راولپنڈی سٹیڈیم میں اب تک صرف ایک مرتبہ ہی 180 کے قریب سکور ہوسکا ہے، بلے باز بھی دبے الفاظ میں ان بائونسی وکٹوں کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔                                                                                                                        
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 12:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :