اظہر محمود کے والد انتقال کرگئے

میرے والد اور مرحوم والدہ دوبارہ سے (عالم ارواح) میں ایک ہوجائیں گے:سابق ٹیسٹ کرکٹر کا ٹویٹ، تدفین اسلام آباد میں ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 ستمبر 2021 12:59

اظہر محمود کے والد انتقال کرگئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کے والد انتقال کرگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے 46 سالہ سابق آل راؤنڈر اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے والد کے انتقال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اُسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے‘۔

اظہر محمود نے لکھا کہ ’میرے پیارے والد محمد اسلم ساغر کا انتقال ہوگیا ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس پیغام کے ساتھ اپنے والدین کے لیے ایک جذباتی جملہ لکھا کہ ’میرے والد اور مرحوم والدہ دوبارہ سے (عالم ارواح) میں ایک ہوجائیں گے‘۔ انہوں نے اپنے والد کے لیے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سب سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق اظہرمحمود کے والد کی تدفین اسلام آباد میں ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر سابق کھلاڑیوں نے اظہر محمود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
                                                                                                            
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 12:59:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :