سری لنکا کرکٹ نے دورہ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر پابندی کے شکار تین کرکٹرز کی اپیل مسترد کر دی

پیر 27 ستمبر 2021 14:36

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سری لنکا کرکٹ نے دورہ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر پابندی کے شکار تین کرکٹرز کی اپیل مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس، دنشکا گونے تیلکے، نیروشن ڈکویلا نے دورہ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کی تھی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے بغیر سماعت کے اپیل مسترد کر دی۔واضح رہے کہ تینوں کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک سال اور ڈومیسٹک کیلئے چھ ماہ کی پابندی کا سامنا ہے۔
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 14:36:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :