سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر جرمانہ

پیر 27 ستمبر 2021 15:46

سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواکو بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے،ان دونوں ٹیموں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے،دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا چالیس اور پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 15:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :